یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یورپی ممالک میں جون 2026 سے نئے پناہ گزین اور مائیگریشن کے معاہدے کا اطلاق شروع ہورہا ہے جس کا مقصد نظام کو تیز، منظم اور موثر بنانا ہے۔

نئے فریم ورک کے تحت سرحدوں پر داخلے کی سخت جانچ پڑتال لازمی ہوجائے گی اور پناہ کی درخواستوں کے فیصلے پہلے سے کہیں زیادہ تیز کیے جائیں گے تاکہ غیرقانونی طور پر رہنے والے افراد کی شناخت اور ان کا فیصلہ جلدی کیا جاسکے۔

بیورو آف ایمیگریشن کے مطابق معاہدے کا ایک کلیدی حصہ غیرقانونی طور پر رہنے والے غیریورپی یونین ممالک کے شہریوں کی ملک بدری کی شرح بڑھاتا ہے جس کے لیے نیا واپسی فریم ورک اور یورپی یونین کی سطح پر محفوظ ممالک کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔

اس کے تحت اگر کوئی قانونی راستے اختیار نہیں کرتا تو اسے فوری واپس بھیجا جاسکتا ہے۔

Hot this week

Topics

ماہ رنگ بلوچ کو سنائی گئی سزا کیسے سوالات کی وجہ بن رہی ہے؟

بلوچ لیڈر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو سنائی گئی...

اگر آپ پاکستان سے آسٹریا میں اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے جانا چاہتے ہیں،

اگر آپ پاکستان سے آسٹریا میں اسٹوڈنٹ ویزا کے...

Planning your arrival and course of study Germany

Do you need some initial help? Here, we will...

Requirements for studying study in Germany

Would you like to study in Germany? In this...
spot_img

Related Articles

Popular Categories

spot_imgspot_img